ابنا: رپورٹ کے مطابق فرانس پریس نے اپنے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے یوکرین کے مشرقی علاقوں میں بین الاقوامی مبصرین، نامہ نگاروں اور یوکرین کے حامی سیاسی کارکنوں حتی عیسائی پادریوں اور عام شہریوں کے اغواء اور بے جا گرفتاریوں کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں اقوام متحدہ اور یورپی تعاون کے آٹھ مبصرین لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے نمائندے ماریا اولیینیک نے کہا ہے کہ ڈونٹسک میں غیر قانونی گرفتاری کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے کے اس عہدیدار کے مطابق مشرقی یوکرین کے بعض علاقے مخالف رہنماؤں کے کنٹرول سے خارج ہوتے جارہے ہیں کہ جو نہایت ہی خطرناک بات ہے۔
.......
/169